اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وکیل کا پارسل لندن تک پہنچانے میں ناکامی پاکستان پوسٹ کو مہنگی پڑ گئی

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(لاہور نیوز) وکیل کا پارسل لندن تک پہنچانے میں ناکامی پاکستان پوسٹ کو مہنگی پڑ گئی، عدالت نے پاکستان پوسٹ کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

کنزیومر کورٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے پاکستان پوسٹ پر 12 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا، پاکستان پوسٹ کے خلاف بیرسٹر اہرار جاوید بھٹو نے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ سال لندن میں لنکن ان میں اپنی گریجویشن میں شرکت کرنا تھی، پاکستان پوسٹ کے ذریعے فروری میں ضروری دستاویزات لندن بھجوائی تھیں، تقریب میں شرکت کے لئے یہ دستاویزات وہاں پہنچنا لازمی تھیں۔

اہرارجاوید بھٹو کے مطابق پاکستان پوسٹ کی یقین دہانی پر میں نے ریٹرن ٹکٹس بھی بک کروائے، تاہم پاکستان پوسٹ مقررہ وقت پر دستاویزات نہیں پہنچا پایا، پاکستان پوسٹ کے خلاف کیس کیا مگر اُن کی طرف سے مجھ پر کوئی جرح نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق پاکستان پوسٹ کے خلاف 2 لاکھ 46 ہزار ٹکٹس ، 10 لاکھ روپے جرمانہ اور 60 ہزار کیس کے اخراجات کا دعویٰ کیا، عدالت نے تمام دلائل کی روشنی میں پاکستان پوسٹ کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے