اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا خستہ حال بس اڈوں کی حالت زار تبدیل کرنے کا فیصلہ

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے خستہ حال بس اڈوں کی حالت زار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بس اڈوں کی بہتری کے لیے 4 ارب 90 کروڑ روپے کی منظوری دے دی، ساڑھے 4 ارب سے زائد کی خطیر رقم سے لاہور، بہاولپور ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے سرکاری بس اڈوں کا انفراسٹرکچر بہتر کیا جائیگا۔

لاہور کے جناح ٹرمینل، لاری اڈے اور سٹی بس اڈے پر 3 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام ہوں گے، بس ٹرمینلز پر ویٹنگ ایریا، کینٹین، واش رومز اور ٹائلنگ سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔

بہاولپور کے بس اڈوں کی بہتری پر 80 کروڑ روپے کے اخراجات ہوں گے، فیصل آباد کے بس ٹرمینلز کو ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائیگا، راولپنڈی کے بس اڈوں کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر 60 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

اسی طرح ملتان کے بس اڈوں کی بہتری پر 60 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، بس اڈوں کی بہتری کے لیے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بس اڈوں کی بہتری کے پلان کی منظوری دی۔

صوبے کے بڑے شہروں کے بس اڈوں کی بہتری کے لیے پلاننگ کمیشن تشکیل دینے اور پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کو بس اڈوں کے مسائل کی نشاندہی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

حکومت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ جن اضلاع میں بس اڈوں کی جگہیں بھی موجود نہیں وہاں متعلقہ ڈی سیز اور سیکرٹری آر ٹی اے جگہوں کی بھی نشاندہی کریں، بس اڈوں کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی زمین کو بورڈ آف ریونیو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نام منتقل کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے