اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اور لیبر فورس کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ ہوا، پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قطری سفیر کو پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا اور قطر کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو سراہا اور پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے