04 Jun 2024
(لاہور نیوز) پاسکو کے گندم باردانہ سکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )لاہور نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ناصر پاسکو سینٹر بوریوالہ کا انچارج ہے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نےباردانہ سکینڈل میں تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے لاہور باردانہ سکینڈل میں مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے باردانہ سکینڈل کا نوٹس لیا تھا۔