جرم وانصاف
ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کا کیس: جسٹس شاہد کریم کی سماعت سے معذرت
04 Jun 2024
04 Jun 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کر کے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تھی۔
آج جب سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔