اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: عید الاضحیٰ کے انتظامات اور پابندیوں سے متعلق ہدایات جاری

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے انتظامات اور پابندیوں سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کالعدم تنظیموں کے کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہے،صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے، سری پائے جلانے اور جانوروں کے فضلے اور آلائشوں کو مین ہول یا کینال میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق عید کی چھٹیوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت بھی نہیں ہوگی، عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد ہوگی۔

صوبہ بھر کی عید گاہوں، مساجد اور مدارس میں اضافی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے، انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مویشی منڈیوں میں کسی قسم کا کمیشن یا بھتہ وصول نہ کیا جائے۔

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ مری اور گلیات میں سیاحوں کی آمد اور ٹریفک کنٹرول کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، انتظامات یقینی بنانے کیلئے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز پولیس اور متعلقہ محکموں کے ساتھ بیٹھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے