04 Jun 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، عالمی جریدے بھی ہماری کارکردگی کی بات کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چین میں ہونے والے سیمینار میں 100 پاکستانی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی، 29 ماہ میں جتنی مہنگائی کم ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی، سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں اور پوری پی ٹی آئی میں قول و فعل کا تضاد ہے۔