اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا قیامت کی نشانی ہے: گورنر کے پی

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اگر تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی۔

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  کی مجبوریوں کا احساس ہے، اب ان کے سخت جملوں کا جواب نہیں دوں گا، ان سےکہوں گا مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں تعلیم کیلئے 3 ارب روپے رکھے تھے مگر خرچ ایک روپیہ نہیں کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ  اگر مولانا تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی، ہم تو انتظار کررہے ہیں کہ مولانا اور گنڈا پور ایک ٹرک پر عوام سے خطاب کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے