اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب میں بجلی چوری سے متعلق امور اور کارروائی کا جائزہ لیا گیا، لیسکو سمیت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا اورجامع رپورٹ طلب کر لی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر ضلع میں 660 پولیس اہلکار بجلی چوروں کے خلاف مہم میں معاونت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا بجلی چوروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے