شہرکی خبریں
ہیٹ ویو کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے سٹاف کا بندوبست کر لیا، چیف انجینئر آپریشنز لیسکو
03 Jun 2024
03 Jun 2024
(لاہور نیوز) چیف انجینئرآپریشنز لیسکو عباس علی کا کہنا ہے کہ لیسکو نے ہیٹ ویو کے دوران شکایات کے فوری ازالے کیلئے اضافی سٹاف کا بندوبست کر لیا ہے۔
لیسکو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران چیف انجینئر آپریشنز لیسکو عباس علی کا کہنا تھا کہ لیسکو ریجن میں کیٹیگری ون اور ٹو پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، اس وقت ہائی لاسز فیڈز کے علاوہ کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، کیٹیگری تھری کے 131 فیڈرز پر 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کیٹیگری فور کے57 فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، کیٹیگری فائیو کے 37 فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔