اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  نے وزیراعظم کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل سے آئندہ سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی جبکہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اوگرا کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے