اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) کنگ آف باکسنگ، بڑے بڑے باکسرز کو ناکوں چنے چبوانے والے امریکی سٹار باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

محمد علی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 میں اسلام قبول کیا۔

باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29 اکتوبر1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 60 کی دہائی میں  ہی انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی، 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

محمد علی کا  باکسنگ کیریئر 20 سال پر محیط رہا، اس دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا، لیجنڈ باکسر محمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب بھی دیا گیا۔

3 جون 2016ء کو یہ عظیم باکسر 74 برس کی عمر میں انتقال کر گیا لیکن ان کی یاد مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے