اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب :سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 44 دہشتگرد گرفتار

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 794 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 44 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ماہ مئی کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، نارووال ، سیالکوٹ ، خانیوال ، منڈی بہاؤالدین ، جھنگ ، رحیم یار خان ، اور بہاولپور میں آپریشنز کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ ، ایک ہینڈ گرنیڈ، 37 ڈیٹونیٹرز، 174 فٹ حفاظتی فیوز وائر، تین آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد خان، عبدالرؤف، حبیب اللہ ، محمد شہزاد، حمایت اللہ ، اسامہ، عظیم، طارق خان، تنویر احمد، احسن وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مئی میں 2738 کومبنگ آپریشنز کے دوران 673 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 96796 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،  سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے