03 Jun 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے اینٹی کرپشن عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی ۔
مرکزی رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی نے آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی جبکہ چودھری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے رکھا ہے، ڈاکٹرز نے دل اور بلڈ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کررکھی ہے لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔