اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار طلعت حسین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(لاہورنیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام معروف صداکار و اداکار طلعت حسین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ، معروف اداکار مصطفیٰ قریشی، خالد احمد، ایاز خان، خالد انعم، فیصل قریشی سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی، ادیبہ نورالہدیٰ شاہ، قدسیہ اکبر، اقبال لطیف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں طلعت حسین کی زندگی پر بنائی گئی شو ریل بھی دکھائی گئی، طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر آرٹس کونسل اور صدر محمد احمد شاہ کی شکر گزار ہوں۔

تزین حسین نے کہا کہ بابا ایک اچھے اداکار تو تھے ہی لیکن وہ ایک اچھے باب بھی تھے، انہوں نے کبھی ہمیں کسی چیز سے نہیں روکا، انہوں نے ہمیں یہ بات سمجھائی تھی کہ آپ اگر کسی کو محبت دیں گے تو اگلا بھی آپ کو محبت دے گا۔

اداکار ریحان شیخ نے کہا کہ طلعت حسین سے میرا تعلق بہت پرانا تھا، وہ ایک بہت معروف و قد آور شخصیت تھے، ایک انسان کی بڑائی اس چیز میں ہوتی ہے کہ لوگ ان کو اچھے الفاظ میں یاد کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے