02 Jun 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 4 جون کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پہلے مرحلے میں چینی شہر شین زن پہنچیں گے، وزیراعظم کو دورے کے دوران معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی، شین زن کو اقتصادی پاور ہاؤس کی حیثیت حاصل ہے، 2023ء میں شین زن کی جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے زائد رہی۔
وزیراعظم چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں، چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نمایاں دلچسپی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔
وزیراعظم کے دورہ سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔