اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی کو کوئی دیوارسےنہیں لگارہاوہ خود لگ رہے ہیں: گورنر پنجاب

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا وہ خود لگ رہے ہیں۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پہلےدن سےکہہ رہے ہیں بات چیت سے ہی مسائل حل ہوں گے، تحریک چلانےسےملک اورعوام کا ہی نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ(ن) کےاتحادی ہیں، مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کےمذاکرات جاری ہیں، ابھی تک پیپلزپارٹی کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) فیصلہ کرے گی کابینہ میں شامل ہونا ہے یا نہیں، آج کے دن تک سی ای سی نے تاحال  اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم درآمد کرنا پڑتی ہے، زراعت کےحوالے سے پالیسیوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے