اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز حکومت کے 100 روز: پنجاب میں تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100دن مکمل ہو گئے، پنجاب میں تعمیر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔

پنجاب حکومت نے اپنے پہلے100 روز کے دوران صوبہ بھر میں 5 ایکسپریس ویز کی تعمیر شروع کرادی جن کے ذریعے ایک درجن سے زائد اضلاع کی اڑھائی کروڑ آبادی مستفیدہوگی۔

 سی اینڈ ڈبلیو  175ارب  روپے سے ایکسپریس ویز کی تعمیر کررہا ہے جن  پر روزانہ 90ہزار گاڑیاں سفر کریں گی ۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹوٹ پھوٹ کے شکار سنگل روڈز پر روزانہ دو سے تین حادثات رپورٹ ہوتے ہیں،سنگل روڈز کو تعمیر و مرمت کے بعد دو رویہ ایکسپریس  ویز بنایا جا رہا ہے۔

24 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے بننے سے فیصل آباد اور  چنیوٹ کے درمیان سفر 25 منٹ  میں طے ہوگا، 57.7 کلومیٹر ساہیوال سمندری ایکسپریس وے  کی تعمیر سے  دونوں شہروں کے درمیان سفر  کم ہو کر 40 منٹ کا رہ جائے گا ۔

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کو 100 دنوں میں ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی  ہے، آنے والا بجٹ بھی عوام دوست ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے