اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لائبہ خان کی دلکش تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی دلکش تصاویر پر مداح فریفتہ ہوگئے۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

مذکورہ تصاویر میں لائبہ خان نے لائننگ والی گول گلا شرٹ زیب تن کر رکھی ہے اور دلکش اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔

اداکارہ نے کچھ تصاویر میں زلفوں کو کھول رکھا ہے جبکہ کچھ تصاویر میں خوبصورتی کے ساتھ بالوں کو باندھا ہوا اور چہرے پر آتی لٹ لائبہ کے حسن کو دوآتشہ کر رہی ہے، گہرے میک اپ میں اداکارہ کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لائبہ خان نے پنجابی میں لکھا کہ " میں نہیں بھولا تینوں"، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کسے نہیں بھول پا رہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لائبہ کے مداح ان کی خوبصورتی کی کھل کر تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے