اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کی 'سے نو ٹو پلاسٹک' مہم 5 جون سے شروع ہو گی

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پلاسٹک سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے5 جون سے ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کا آغازکر رہے ہیں۔

سینئر صوبائی  وزیر  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کے تناظر میں 5جون سے غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن،ترسیل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیے میکانزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے تیاری مکمل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کا موجب بنتا ہے،پلاسٹک کااستعمال ماحولیاتی آلودگی کو بڑھارہا ہے،5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا،اس سے قبل بارہا نوٹسز ارسال کیے جاچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگرفوڈ پوائنٹس پر گاہکوں کو پلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر سخت پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن ہوگا،مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانے ہوں گے۔

سینئر صوبائی وزیر  نے کہا کہ قانون کے مطابق 75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اور سنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی یے، پلاسٹک کے عدم استعمال پرعوام کے لیے ’پلاسٹک موت ہے‘ کے موضوع پرآگاہی مہم کا آغاز کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیے جائیں گے، شاپنگ مالز،دفاتر بس سٹینڈز،پارکس، ٹرانسپورٹس،میٹرو بسوں اور عوامی جگہوں پر پلاسٹک کی پابندی کے حوالے سے تحریری پیغامات چسپاں کیے جائیں گے۔

مریم اورنگ زیب کامزید کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یا متبادل ذرائع کی تیاری، پروڈکشن ،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا، میڈیا کو ’پلاسٹک موت ہے‘ کی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے