اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوہرٹاؤن: خواتین ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگنے کا انکشاف، مقدمہ درج

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں خواتین کے نجی ہاسٹل میں کیمرہ لگنے کا انکشاف ہوا ہے، خفیہ کیمرہ ہاسٹل کے واش روم میں انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا تھا۔

خفیہ کیمرہ کے ذریعے ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکیوں کے نہانے کی ویڈیوز بنائی جا رہی تھیں۔ رہائش پذیر طالبہ کے چچا کی شکایت پر تھانہ جوہر ٹاؤن میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ہاسٹل میں پنجاب کے مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں۔

لڑکیوں کا ہاسٹل بی او آر سوسائٹی کا رہائشی میاں سلیم اور اُسکی اہلیہ فوزیہ چلا رہی تھی۔ مقدمے میں وہاڑی کے رہائشی صغیر، شیخوپورہ کے رہائشی تیمور شہزاد، جھنگ کے محمد زبیر، پاک پتن کے عرفان اور رحیم یار خان کے علی حسن کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹل مالک میاں سلیم اور اہلیہ فوزیہ سلیم بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد تمام ملزمان 15 پر کال ہوتے ہی موقع سے فرار ہوگئے، مقدمہ ضلع گجرات کے رہائشی ناصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے ہاسٹل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد خالی کروا دیا جبکہ تفتیشی ٹیموں کی جانب سے طالبات کے بیانات قلم بند کر لیے گئے۔ طالبات نے اپنے بیانات میں واش رومز میں خفیہ کیمرہ لگنے کی تصدیق کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے