اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ممتاز کامیڈین رفیع خاور عرف ننھاکومداحوں سےبچھڑے38 برس بیت گئے

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(لاہور نیوز) ممتاز کامیڈین رفیع خاور عرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے۔

دو عشروں تک لاکھوں شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942 کو ساہیوال میں پیدا ہوئے، ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ” الف نون “ سے شہرت حاصل کی۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ”وطن کا سپاہی “ سے کیا، معروف فلم ’دبئی چلو‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

اداکار ننھا کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں، فلم سالا صاحب لاہور میں 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔

رفیع خاور عرف ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پذیرائی سے نوازا، 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم آخری جنگ ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی۔

لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والا ہر دلعزیز کامیڈی کنگ 2 جون 1986ء کو اپنے لاکھوں پرستاروں کوسوگوار چھوڑ گیا، ان کی لازوال اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے، ان کی پراسرار موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے