اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بہتر شخص ملنے پر شادی کر لینی چاہیے: سجل علی

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک) مقبول پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ بہتر شخص ملنے پر شادی کر لینی چاہیے۔

اداکارہ سجل علی کا اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی سے متعلق معاشرے میں غلط تصورات پائے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ لڑکی چاہے پی ایچ ڈی کر لے لیکن اسے شادی تو آخر کرنی ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ اور خیال ہے لیکن یہ سب کچھ نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ ہر انسان کو اس وقت شادی ضرور کر لینی چاہیے جب انہیں کوئی صحیح جیون ساتھی ملے، جو ان کا خیال رکھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شادی کیلئے صحیح شخص کا مطلب صرف خاتون کا خیال رکھنے والا فرد نہیں بلکہ دونوں افراد کا خیال رکھنے والا شخص ہے، اس لئے ہر کسی کو بہتر شخص ملنے پر شادی کر لینی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے