اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، دو کانسٹیبل زخمی

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں نواب ٹاؤن کے علاقہ شانو بابا چوک کے قریب پولیس مقابلہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق  نواب ٹاؤن کے علاقہ شانو بابا چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ناکے پر موجود اہلکاروں نے روکا تو ان  کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل امتیاز اور علی حمزہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے معمول کے مطابق  ناکے پر موٹر سائیکل سوار 3مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہسپتال میں زیر علاج اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے  زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے