اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی، اس سے قبل سوشل میڈیا پر ان کی رسم مایوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے اس کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی ہے۔

فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت‘‘، غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، ان کے ہاں 2019 میں بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے