اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہم نے کیا کرنا ہے، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے: اعظم نذیر تارڑ

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمان کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم نے کیا کرنا ہے، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے  دنیا نیوز  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے انٹرا پارٹی الیکشن بھی نہیں کروا رہے، اپنا انتخابی نشان بھی گنوا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رات گئے پٹرول کی قیمتوں کے معاملے پر کیا ہوا کچھ علم نہیں، ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سماج اور رویوں میں تبدیلی بتدریج ہوتی ہے، سماج میں جو چیزیں آجائیں وہ یکسر تبدیل نہیں ہوتیں، آہستہ آہستہ تبدیل ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے سوچ سمجھ کر سوموٹو نوٹسز لئے، میں آپ کی سب موجودگی میں تصدق جیلانی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے اقلیتوں کے حقوق پر سوموٹو لیا، ایک پرچم کے نیچے سب کو ایک ہونا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے