اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہر وزرات کو اہداف دیئے تاکہ غریب پرمہنگائی کا بوجھ کم ہو: مصدق ملک

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہر وزرات کو اہداف دیئے تاکہ غریب آدمی پرمہنگائی کا بوجھ کم ہو۔

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ ہدف میں غریبوں کی مدد کرنا اور ان پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنا شامل ہے،وزیراعظم کہتے ہیں غریب آدمی کاکیا قصور ہے، غریب آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا جارہاہے، بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھی ہیں جس کا ہمیں بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کی غریب کا بچہ جب پڑھ کر نکلے تو اس ملک میں اُس کیلئے نوکری ہو، راستے میں بہت مشکلات آئیں، تمام مشکلات کے باوجود ہم اہداف پورا کرنے کی طرف گامزن ہیں، مہنگائی کی شرح 37فیصد سے کم ہوکر 17 فیصد پر آگئی ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ، کوشش کررہے ہیں بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے ، تجارتی خسارے میں کمی سے ڈالر کی قیمت میں استحکام آیا ہے، تجارتی خسارہ 4ارب ڈالر سے کم ہو کر20کروڑ ڈالر رہ گیا جبکہ فوڈ انفلیشن40 سے کم ہو کر 11 پر آ چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے