اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب کے آئندہ بجٹ کا حجم 53 کھرب 90 ارب روپے ہونے کا امکان

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 53 کھرب 90 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 53 کھرب 90 ارب روپے ہونے کا امکان ہے، وفاق سے پنجاب کو 3700 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، آمدن کی مد میں پنجاب میں محصولات کا ہدف 1 ہزار 27 ارب روپے ہو گا۔

بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں 597 ارب اور پنشن کی مد میں 447 ارب روپے رکھے جائیں گے، سروس ڈلیوری پر اخراجات کا تخمینہ 841 ارب روپے ہو گا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف جبکہ بورڈ آف ریونیو کیلئے 105 ارب روپے کا ہدف مقرر ہو گا، ایکسائز کی مد میں 55 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا جائے گا، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 121 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

 

ترقیاتی بجٹ

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے تک مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کیلئے 30 ارب روپے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 8 ارب روپے، تعلیم کیلئے 600 ارب روپے اور صحت کیلئے 406 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعلیٰ روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 7 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین پاکستان انیشیٹو کیلئے 40 ارب روپے رکھیں جائیں گے، صحافیوں کیلئے 1 ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ بھی مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے