01 Jun 2024
(لاہور نیوز) پرانی انارکلی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل ہو گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جھنگ کا رہائشی عابد حسین اپنے کزن احمد اور علی کے ہمراہ شادی کی تقریب پر لاہور آیا تھا، عابد حسین پرانی انارکلی کے علاقے میں پیدل جا رہا تھا، تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک لیا۔
متن کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے عابد حسین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر نوجوان بلال شدید زخمی ہو گیا، ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔