(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں طلبہ کو انٹرن شپ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے آئی جی جیل خانہ جات کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران جیلوں میں طلبہ کو انٹرن شپ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا قیدیوں کیساتھ سیشنز میں انہیں معاشرے کا مثبت حصہ بنانے پر کام ہو گا، پروگرام سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو فری لیگل ایڈ میسر آئے گی، اہم مقصد کیلئے پنجاب بھر سے بہترین طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا، پیڈ انٹرن شپ کیلئے طلبہ کو بذریعہ اشتہار اور انٹرویو سلیکٹ کیا جائے گا، منتخب طلبہ کو جیلوں میں سیشنز پر اعزازیہ بھی ادا کیا جائے گا۔
نور الامین مینگل کا کہنا ہے تمام طلبہ کو انکے ڈومیسائل کے ضلع میں خدمات کا موقع دیا جائے گا، متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز جیل ریفارمز پراجیکٹ کے سربراہ ہوں گے۔