(لاہور نیوز) پیاز کی قلت دن بدن بڑھنے لگی، ایک ہفتے میں 30 روپے کلو تک مہنگا کیا جا چکا ہے۔
صبح و شام بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔
پیاز 5 روپے مزید مہنگا، 110 روپے فی کلو مقرر، بازار میں پیاز 140 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، ٹماٹر 5 روپے بڑھا کر قیمت 45 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو تک بک رہے ہیں، ادرک 590 روپے کے بجائے 680 روپے فی کلو تک فروخت کیا جانے لگا، لیموں دیسی 15 روپے مہنگے، قیمت 565 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں لیموں 900 روپے کلو تک دستیاب ہیں۔
موسمی سبزیوں میں کھیرا 10 روپے مہنگا، قیمت 70 روپے مقرر، مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک بک رہا ہے، پالک بازار میں 70 روپے، پھول گوبھی 120 روپے، شملہ مرچ 300 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔
ادھر پولٹری مصنوعات میں برائلر گوشت 416 روپے فی کلو اور انڈے237 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔
شہری کہتے ہیں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہی نہیں، مافیا ضرورت کی ہر چیز مہنگی کر رہا ہے۔
مارکیٹ کمیٹی کی لسٹ میں 3 پھل مہنگے کرنے کے باوجود بازار میں مزید مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، آڑو 180 روپے کے بجائے 250 روپے، خربوزہ 85 روپے کے بجائے 120 روپے اور لوکاٹ 130 روپے کے بجائے 200 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔