اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شدید گرمی سے بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، لوڈشیڈنگ بے قابو

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں تکنیکی خرابیوں کے باعث شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، لیسکو کی بجلی کی طلب 3650 میگاواٹ سے زائد ہو گئی، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیسکو کو 50 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

 ترجمان لیسکو کے مطابق ہائی لاسز فیڈرز پر 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا، کیٹیگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا، گنجان آباد، دیہی اور سرحدی علاقوں میں تکنیکی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، تکنیکی خرابیوں کے باعث لیسکو کے 58 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔

ترجمان کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہونے والے فیڈرز میں فلائنگ پلپ، رائل لیدر، دیال، واہگہ، اردو بازار، اے کے سنگھ، گوالمنڈی، ڈسٹرکٹ کمپلیکس، چونیاں، پرانا کاہنہ، داتا دربار، حمزہ ٹاؤن، صفدر آباد شامل ہیں، کیٹیگری تھری کے فیڈرز پر3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، کیٹیگری تھری کے فیڈرز کی تعداد 131 ہے جبکہ کیٹیگری فور کے فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، کیٹیگری فور کے فیڈرز کی تعداد 57 ہے۔

اس کے علاوہ کیٹیگری فائیو کے فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، کیٹیگری فائیو کے فیڈرزکی تعداد 37 ہے، ان فیڈرز کے علاوہ لیسکو ریجن میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے