اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سونم باجوہ نے فواد خان کو ہمیشہ کیلئے اپنا کرش قرار دیدیا

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سابق ایئرہوسٹس، ماڈل و بالی ووڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنا کرش قرار دے دیا۔

سونم باجودہ ماضی میں بھی فواد خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہی ہیں اور کہتی رہی ہیں کہ ان کے دل میں جو پاکستانی اداکار کی جگہ ہے وہ کوئی اور اداکار کبھی نہیں لے سکتا۔

اب حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر فواد خان سے اظہار محبت کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا ہے۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں سونم باجوہ نے فواد خان کی تعریفیں کیں۔

مذکورہ انٹرویو کے وائرل ہونے والے مختصر کلپ میں بھارتی اداکارہ نے فواد خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ان پر فدا رہی ہیں اور ہمیشہ ان پر ہی فدا رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی اداکار پر فدا ہوسکتی ہے اور یہ کہ ان سے متعلق ہر کسی کو علم ہے کہ فواد خان ان کے پرانے اور پہلے کرش ہیں اور وہ ہمیشہ  ہی ان کے پسندیدہ رہیں گے۔

اداکارہ کی جانب سے فواد خان سے اظہار محبت کرنے پر میزبان نے فواد خان کو بھارتی پنجاب کا جیجا قرار دیا جس پر سونم باجوہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات فواد خان نے سن لی تو وہ بہت شرمندہ ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے