اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیریئر کے شروع میں مجھے ہراساں کیا گیا: ممیا شا جعفر کا انکشاف

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ممیا شا جعفر نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے شروع میں ہی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مجھے ہراساں کیا گیا، بار بار جسم کو چھوا گیا۔

ممیا شا جعفر نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا اصل نام ماہم شاہد خان جعفر خان شیواری ہے جو کہ بہت طویل ہے اس لیے انہوں نے اپنا مختصر نام ممیا شا جعفر رکھا۔

ممیا شا جعفر نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کے آغاز سے قبل ہی شادی کرلی تھی اور انہوں نے اپنے کلاس فیلو لڑکے سے 25 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممیا کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے انہیں شاہنواز خاقان نے کالج گیٹ ڈرامے کا سکرپٹ بھیج کر ان سے موبائل فون پر آڈیشن کی کلپ بھیجنے کو کہا، جس کے اگلے ہی روز انہیں ڈرامے کی کاسٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

انہوں نے شوبز میں آنے اور کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ممیاشا جعفر کے مطابق انہیں ایک اداکار شوٹنگ کے دوران غیر ضروری طور پر بار بار چھوتے رہے جس پر انہوں نے غصے میں آکر اداکار کو جھاڑ پلادی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے جھاڑ پلانے پر اداکار نے پروڈیوسر کو شکایت لگائی اور کہا کہ اداکارہ نے انہیں گالی دی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ  کے بعد وہ محتاط ہو گئیں اور انہوں نے اداکاروں سمیت پروڈیوسرز و ہدایت کاروں سے دور رہنا شروع کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے