اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کی ہدایات نظر انداز: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کا تیل بھی ایک روپے 87 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 3 روپے 88 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم آفس نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے وزیراعظم آفس کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے