31 May 2024
(لاہورنیوز) سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر انصاف ہونا چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعات نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، آج کچھ جج صاحبان کی کسی کے ساتھ لائکنگ ہے اور ان کو ریلیف دے رہے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ جب مخالفین کے خلاف کیسز بناتے تھے تب انہیں انصاف نظر نہیں آتا تھا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہمارا تقاضا ہے فیصلے انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہونے چاہئیں، انصاف کا پلڑا ایک طرف جھکنا نہیں چاہئے۔