اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارارسلان شاداب خان کو چھکے کھانے سے متعلق سوال پوچھنے والی خاتون پر برس پڑے

31 May 2024
31 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار ارسلان نصیر نے مداح کی جانب سے آل راؤنڈر شاداب خان کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں قومی کرکٹر کو کارڈف میں بارش سے متاثرہ میچ کے بعدپاکستانی شائقین سے ملاقات کرتے اور ان کے ساتھ تصویریں لیتے دیکھا گیا۔اس موقع پر شاداب خان کے ساتھ تصویر لیتی ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ’ آپ چھکے کیوں کھا رہے ہیں ؟ فارم میں واپس آئیں، وکٹیں لینی ہیں آپ نے‘۔

اس ویڈیو پر اب ارسلان نصیر نے تبصرہ کیا ہے اور خاتون کی اس حرکت کو اوچھی اور چھچھوری قرار دیا ہے۔اداکار نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'اکثر ہمارے مداح چھچھورے ہوتے ہیں لیکن ایک سلیبریٹی اور اسپورٹس مین کو اس کے منہ پر جاکے کہنا ، پھر اس وقت جب آپ نے تصویر مانگی ہو، دور سے کھڑے ہوکر اسے برا بھلا کہیں تو پھر بھی سمجھ آتا ہے کہ یہ آپ کو پسند نہیں ہے'۔

بات جاری رکھتے ہوئے ارسلان نصیر نے خاتون سے متعلق کہا کہ 'آپ نے پہلے خود انہیں تصویر کے لیے رُکوایا اور  پھر قریب جاکے آپ چھچھوری اور اوچھی حرکتیں کر رہی ہیں کہ آپ چھکے کیوں کھا رہے ہیں'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'شاداب کو بہت اچھی طرح پتہ ہے کہ اس کی فارم اچھی نہیں چل رہی ، اسے کوچنگ اسٹاف سمیت پورا میڈیا بتا رہا ہے اور پھر بھی آپ ایک گھٹیا سوال کر رہے ہیں، ایسی چھچھوری حرکتیں گھروں میں اچھی لگتی ہیں، شاداب آپ (خاتون) کی پھوپھی کا بچہ نہیں ہے جس کے پاس جاکے اتنا فری ہو رہے ہیں'۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے