31 May 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 878 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے کیساتھ 74 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 25 کروڑ 69 ہزار 9 ہزار 610 روپے مالیت کے 24 کروڑ 25 لاکھ 67 ہزار 50 شیئرز کا لین دین ہوا۔