31 May 2024
(ویب ڈیسک) فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ "کانز فلم فیسٹیول" میں یمنیٰ زیدی کی فلم "نایاب" نے دو اعزازات اپنے نام کر لئے۔
حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نےفوٹوا ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی فلم کو پذیرائی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پوسٹ میں "نایاب" کو ملنے والے دو اعزازت کے عنوان پر مبنی تصاویر شامل کیں اور کیپشن میں فلم کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
نایاب کو "بہترین بین الاقوامی فلم" کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ "بیسٹ فرسٹ ٹائم فلم میکر (فیچر)" کا اعزاز نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی کو ملا۔
یاد رہے کہ"نایاب" رواں برس کے آغاز میں 26 جنوری کو ریلیز ہوئی جس کی کہانی کرکٹ کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں یمنیٰ زیدی نے کرکٹر کا کردار نبھایا تھا۔