اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جگن کاظم نے 'بدو بدی' کی مقبولیت کو عارضی قرار دے دیا

31 May 2024
31 May 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے چاہت فتح علی خان کے گانے" بدو بدی" کی مقبولیت کو عارضی قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ جگن کاظم  ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

کامیڈین سنگر چاہت فتح علی خان کے گانے" بدوبدی" سے متعلق بات کرتےہوئے جگن کاظم کا کہنا تھا کہ مذکورہ گانے کی مقبولیت عارضی ہے ویسے ہی جیسے ماضی میں   "آئی ٹو آئی" اور "ون پاؤنڈ فش" بھی عارضی طور پر کافی مقبول ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ  انسان کو ایسا کام کرنا چاہیے جو دیرپا ہو اور اس کی مقبولیت ہمیشہ ہی قائم رہے۔

جگن کاظم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ماضی میں میرے متعلق پیش گوئی کی جاتی رہی کہ میرا کیریئر ختم ہوگیا لیکن آج تک مجھے ٹی وی شوز میں "بکواس" کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے