31 May 2024
(لاہور نیوز) لیسکو کا آئندہ مالی سال کے لئے 83 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رپیئرنگ اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 20 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا، 20ارب کی لاگت سے گرڈ سٹیشنز کی تعمیر، مٹیریل کی خریداری کی جائے گی۔
اسی طرح اے ایم آئی سسٹم کے لئے 2 ارب 87 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا،گاڑیوں کی خریداری کے لئے 70 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے، آپریشنل وہیکلز کے لئے 25 کروڑ اور عمارات کی تعمیر کے لئے 53 کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔
گرڈ سٹیشنز اور دیگر املاک پر سی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے 10 کروڑ، ٹرانسمیشن لائنز کے لئے 2 ارب، انرجی لاس ریڈکشن کے لئے 3 ارب اور تنخواہوں، پینشن و دیگر اخراجات کی مد میں 63 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا۔