31 May 2024
(ویب ڈیسک) معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ ان کے وائرل گانے "اکھ لڑی بدو بدی" میں پرفارم کرنے والی ماڈل وجدان راؤ نے مستقبل میں گلوکار کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران ماڈل وجدان راؤ کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی کے ساتھ کام کرنے پر مجھے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اب میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کروں گی۔
انہوں نےا نکشاف کیا کہ گانا وائرل ہونے کے بعد چاہت فتح علی خان نے وعدے کے مطابق رقم ادا نہیں کی اور میرے ساتھ غلط بیانی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ویڈیو پیغام میں وجدان راؤ نے اعتراف کیا تھا کہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔