31 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سرخ لباس پہن کر ہر سو حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
ڈرامہ سیریل " بلا" میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں سرخ گاؤن پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
اشنا شاہ کا یہ دلکش جوڑا معرف پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے جس کو پہن کر اداکارہ بے انتہا دلکش لگ رہی ہیں۔
اشنا شاہ کی یہ ویڈیو ٹورنٹو میں ریکارڈ کی گئی ہے جس میں وہ کسی ہوٹل کی بالکنی میں کھڑی ہیں۔
اشنا شاہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سامنا ہے، چند سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا یہ لک پسند آیا تو متعدد کو یہ لباس نازیبا معلوم ہوا۔