30 May 2024
(لاہورنیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 9 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔نجی بینکوں کے ذخائرمیں بھی 20 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے نجی بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 27 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئے۔