اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خان کے بعد ابرار الحق کا میڈیم نوجہاں کے گانے بدو بدی کا اپنا ورژن ریلیز

30 May 2024
30 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے بھی ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا اپنا ورژن ریلیز کردیا۔

معروف ٹک ٹاکر سِد ریپر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ابرارالحق کی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گلوکار سے چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ گنگنانے کی فرمائش کرتے ہیں۔ٹک ٹاکر کی فرمائش پر ابرارالحق اپنی سُریلی آواز میں گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ گاتے ہیں جسے سُنتے ہوئے ٹک ٹاکر سِد ریپر بھی خوب انجوائے کرتے ہیں۔

ابرارالحق کی آواز میں گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اس گانے کو چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے سے بہتر قرار دیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اپنا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا اور صرف ایک ماہ کے اندر اس گانے کی یوٹیوب ویڈیو پر 24 ملین ویوز آچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے