اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سرحد پار بھارتی فنکاروں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی

30 May 2024
30 May 2024

(ویب ڈیسک) فلسطین کے شہر رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نے بالآخر بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر مجبور کردیا۔

رپورٹ کے مطابق تین روز قبل اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی تھی جس میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔خوفناک اسرائیلی حملے سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد زندہ جھلس کر شہید ہوگئی تھی جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

اسرائیل کی سفاکیت پر پاکستان سمیت پوری دُنیا کی شوبز شخصیات غصے سے آگ بگولہ نظر آرہی ہیں، اسی سلسلے میں بالآخر اب بالی ووڈ فنکاروں نے اسرائیل کے خلاف آواز اُٹھا دی ہے۔بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یونیسیف کی پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ رفح کے پناہ گزین کیمپوں سے جھلسے ہوئے شہید بچوں کی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل نے ہزاروں بچوں کو بےدردی سے شہید کیا، پوسٹ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

سونم کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وائرل ٹیمپلیٹ بھی شیئر کیا، اس اسٹوری میں لکھا تھا ‘آل آئز آن رفح’ یعنی  تمام نظریں رفح پر ہیں۔ اسی طرح بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رفح کا وائرل ٹیمپلیٹ شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔

ان کے علاوہ رشمیکا مندانا، مادھوری ڈکشٹ، عالیہ بھٹ، سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان، سوناکشی سنہا اور پلک تیواری نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے رفح کے لیے آواز اُٹھائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے