30 May 2024
(لاہورنیوز) نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز دیدی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے، 10 جون کو بجٹ پیش کرنے کا امکان ہے، میاں نواز شریف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر منعقدہ اجلاس میں گزشتہ روز بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے تاریخوں پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بجٹ پیش کرنے کی 7 یا 8 جون کی تاریخ زیر غور تھی۔