30 May 2024
(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں ملازمین کے لازمی سروس ایکٹ 1952 کا نفاذ کر دیا گیا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے، لازمی سروس ایکٹ کے تحت کوئی ملازم کام سے منع نہیں کر سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ایکٹ کے نفاذ کے بعد ملازمین کے کام چھوڑ کر یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی ہوگی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال کی قید با مشقت سزا ہوگی۔