اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مریم نفیس سے پروگرام کے دوران ذومعنی مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا: تابش ہاشمی

30 May 2024
30 May 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی سٹینڈ اپ کامیڈین و ٹی وی ہوسٹ تابش ہاشمی نے دوران پروگرام اداکارہ مریم نفیس سے ذومعنی مذاق کرنے پر پشیمانی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں تابش ہاشمی ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پوڈ کاسٹ کےدوران  میزبان نے تابش سے سوال کیا کہ کیا کبھی پروگرام کے دوران  کوئی ایسا لمحہ تھا جب آپ کو محسوس ہوا کہ مجھے یہ بات نہیں کہنی چاہیے تھی؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ حال ہی میں میری بہترین دوست مریم نفیس کو دورانِ شو میں نے کچھ ایسا کہہ دیا جس کا مجھے بعد میں افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نفیس سے میرا اچھا مذاق ہے، ہم دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہے جب کہ مریم نفیس کے شوہر سے بھی میرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ مذاق اپنی جگہ لیکن مجھے پروگرام کے دوران مریم سے ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا، شور شرابے کے دوران میں  جذبات میں آگیا اور اسی دوران میں نے غلطی سے  مریم نفیس سے ذو معنی سوال کرلیا جو کہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ  سے یہ بھی غلطی ہوئی کہ میرا سوال براہ راست شو میں نشر تو ہوگیا لیکن یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی مذکورہ کلپ کو شیئر کردیا گیا حالانکہ اسے ایڈٹ کرکے کاٹ لینا چاہیے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے