30 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ مرکزی کردار کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، حمزہ کا شمار پاکستان کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اور حمزہ ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں اور میرے لئے حمزہ کیساتھ مرکزی کردار نبھانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے کیریئر کا آغاز 2015 میں میگا ہٹ ڈرامے 'دیارِ دل' سے کیا بعدازاں انہوں یکے بعد دیگرے کئی معاون کردار ادا کرکے انفرادی پہچان حاصل کی۔